اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوڈان کی سفاری نیوز ویب سائٹ نے سوڈان کی وزارت خارجہ کے مشیر عبیداللہ محمد عبید کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دو سو سے زیادہ سوڈانی باشندے جنوبی سوڈان کے شمال میں یونیٹی صوبے کے مرکز بانیٹو شہر میں اپریل کے مہینے میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں سو سے زیادہ سوڈانی باشندے زخمی ہوئے ہیں۔ سوڈان کی وزارت خارجہ کے مشیر نے مزید کہا کہ جنوبی سوڈان سے سوڈانی باشندوں کی واپسی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ عبیداللہ محمد عبید نے کہا کہ ابھی بھی تین سو سے زیادہ سوڈانی باشندے بانیٹو شہر میں پھسے ہوئے ہیں۔ جنوبی سوڈان کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ بانیٹو شہر میں ہلاک ہونے والے سوڈانی باشندوں کا علحیدگی پسند گروہ عدالت و مساوات سے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲